Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / داعش نے دمشق کی عدالت میں بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرلی

داعش نے دمشق کی عدالت میں بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرلی

بیروت ۔  /31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ نے وسط  مارچ میں دمشق کی ایک عدالت کے احاطہ میں بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ جس میں 32 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور باغیوں کے گروپس نے حملے کی مذمت کی تھی ۔ حملہ آور نے خود کش بیلٹ سے دھماکہ کرنے سے پہلے اندھادھند فائرنگ کی تھی ۔
بنگلہ دیش کا شہر دھماکوں سے دہل گیا
ڈھاکہ ۔ /21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے مضافاتی علاقہ میں جہاں فوج دہشت گردوں کو ان کے پوشیدہ ٹھکانوں سے نکال باہر کرنے کی کارروائی کررہی تھی آج بم دھماکوں سے دہل کر رہ گیا ۔ جبکہ فوجی عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے میں زبردستی داخل ہوگئے تھے ۔ ایک دن قبل ایک مکان میں ایک ہی  خاندان کے 8 ارکان نے فوج کے دھاوے کے موقع پر خودکشی کرلی تھی۔

TOPPOPULARRECENT