Thursday , September 20 2018
Home / عرب دنیا / داعش نے مردوںکو غلام اور عورتوں کو باندی بنادیا

داعش نے مردوںکو غلام اور عورتوں کو باندی بنادیا

دمشق ۔21ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی عراق میں سنجار کے علاقے میں دولت اسلامی 'داعش' کے جنگجوئوں کے حملوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ وہاں کے یزیدی قبیلے کے لوگ متاثر ہوئے کیونکہ داعش کے جنگجوئوں نے یزیدی قبیلے کے مردوں کو غلام اور عورتوں کو باندی بنا کر سر عام نیلام کیا۔ ان کا وحشیانہ قتل عام کیا گیا اور ان پر مظالم کی انتہا کر دی گئی۔داع

دمشق ۔21ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی عراق میں سنجار کے علاقے میں دولت اسلامی ‘داعش’ کے جنگجوئوں کے حملوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ وہاں کے یزیدی قبیلے کے لوگ متاثر ہوئے کیونکہ داعش کے جنگجوئوں نے یزیدی قبیلے کے مردوں کو غلام اور عورتوں کو باندی بنا کر سر عام نیلام کیا۔ ان کا وحشیانہ قتل عام کیا گیا اور ان پر مظالم کی انتہا کر دی گئی۔داعش کے ظلم کی شکار ایک یزیدی خاتون نے عربی ٹیلی ویژن چینل ’’العربیہ‘‘ کی نامہ نگار ریما مکتبی کو اپنی بپتا سنائی۔ 19سالہ یزیدی خاتون نے بتایا کہ داعش کے جنگجوئوں نے اس کے شوہر کو اس کے سامنے گولیاں مار کر ہلاک کیا اور اسے باندی بنا کر ساتھ لے گئے۔بعد ازاں اسے ایک زیر تعمیر مکان میں رکھا گیا جہاں پانچ دوسرے یزیدی قبیلے کے لوگ بھی یرغمال بنا کر رکھے گئے تھے۔ وہ ایک ایسی جگہ تھی جہاں زندگی کی کوئی سہولت نہیں تھی۔یزیدی خاتون نے بتایا کہ اس نے 21دن داعش کی حراست میں گذارے جس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ پکڑے جانے کے خوف سے ‘العربیہ’ سے گفتگو کے دوران اس نے کیمرے کے سامنے آنے سے انکار کیا

اور کہا کہ وہ دنیا تک صرف اپنی آواز پہنچانا چاہتی ہے۔یزیدی خاتون کا کہنا تھا کہ داعش کے جنگجو خواتین، بچوں اور مردوں سے نہایت سفاکانہ سلوک کرتے۔ خواتین کو سر عام قطاروں میں کھڑا کیا جاتا اور ان کے شوہروں کو گولیاں ماری دی جاتیں۔ اس کے خاندان کے تمام مرد قتل کر دیے اور خواتین کو یرغمال بنا لیا گیا۔ یرغمال بنائے جانے کے بعد انہیں پہلے سیبہ الشیخ کے مقام پر لے جایا گیا، وہاں سے بعاش اور پھر موصل منتقل کر دیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں ستم رسیدہ یزیدی دوشیزہ نے بتایا کہ داعش کے جنگجو انہیں مارتے پیٹے اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے۔ دوران حراست اس کے شیر خوار بچے کو دودھ تک نہیں ملا اور وہ بھی 21دن تک بھوکا پیاسا بلکتا رہا۔یزیدی خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے شوہر اور پورے خاندان کو داعش کے ہاتھوں اپنی آنکھوں کے سامنے قتل ہوتے دیکھا۔ میں ان کا خون کسی صورت میں معاف نہیں کروں گی۔ اگر میرے پاس کوئی ہتھیار ہوتا تو میں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جنگ کرتی۔ اب بھی اگر مجھے موقع ملا تو میں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں خود بھی شامل ہو کر لڑوں گی۔

TOPPOPULARRECENT