Sunday , November 19 2017
Home / عرب دنیا / داعش نے نینوا میں دو ہزار افراد کا قتل کیا

داعش نے نینوا میں دو ہزار افراد کا قتل کیا

بغداد۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی کے مطابق ملک کے شمالی صوبے نینوا میں ’’اسلامک اسٹیٹ‘‘ یا داعش سے تعلق رکھنے والے شدت پسند علاقے کا کنٹرول سنبھالنے سے لے کر اب تک دو ہزار افراد کو قتل کر چکے ہیں۔ داعش نے گزشتہ برس کے وسط میں اس علاقے پر قبضہ کیا تھا۔ موصل میں موجود مقامی افراد کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں گزشتہ چھ ماہ کے درمیان سامنے آئی ہیں۔ واضح رہے کہ داعش عراق اور شام کے کئی علاقوں پر قبضہ کر چکی ہے۔ امریکی سربراہی میں ایک فوجی اتحاد اس تنظیم کی سرکوبی کے لئے فضائی حملے کر رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT