Friday , September 21 2018
Home / عرب دنیا / داعش نے وٹیکن سٹی پر اپنا پرچم لہرا دیا ، روم فتح کرنے کی دھمکیاں

داعش نے وٹیکن سٹی پر اپنا پرچم لہرا دیا ، روم فتح کرنے کی دھمکیاں

بغداد ، 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق و شام کے مختلف علاقوں کو اپنے زیر نگین لا کر وہاں خود ساختہ خلافت کا اعلان کرنے والی تنظیم ’داعش‘ کی جانب سے یزیدی خواتین اور بچوں کو اپنے جنگجوؤں میں بطور مال غنیمت تقسیم پر دنیا بھر سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ’دابق‘ نامی جس جریدے میں داعش نے دورِ جدید کی غلامی کے احیاء پر اظہار تفاخر کیا،

بغداد ، 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق و شام کے مختلف علاقوں کو اپنے زیر نگین لا کر وہاں خود ساختہ خلافت کا اعلان کرنے والی تنظیم ’داعش‘ کی جانب سے یزیدی خواتین اور بچوں کو اپنے جنگجوؤں میں بطور مال غنیمت تقسیم پر دنیا بھر سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ’دابق‘ نامی جس جریدے میں داعش نے دورِ جدید کی غلامی کے احیاء پر اظہار تفاخر کیا، اسی شمارے کا سرورق بجائے خود محل نظر ہے۔ انگریزی زبان میں داعش کی نظریاتی اساس اور طریقہ کار کا پروپگنڈہ کرنے والے ترجمان رسالہ ’دابق‘ کے سرورق پر وٹیکن سٹی کی ایک تصویر شائع کی گئی ہے جس میں فوٹو شاپ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے تنظیم کا سیاہ رنگ کا پرچم وٹیکن کے سینٹ پیٹرک اسکوائر پر لہراتا دکھایا گیا ہے اور اس کے نیچے ’ناکام صلیبی‘ کا عنوان جمایا گیا ہے۔ رسالہ کے اندر داعش کے ترجمان محمد العدنانی کا ایک پرانا بیان بھی شائع کیا گیا ہے جس میں انہوں نے روم فتح کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مسیحی صلیب توڑنے اور عیسائیوں خواتین کو کنیزیں بنانے کی دھمکی دی تھی۔ بقول محمد العدنانی: ’’اگر ہم اپنے دور میں یہ کام نہ کر سکے تو ہماری آئندہ نسلیں یہ کام ضرور کریں گی‘‘۔یاد رہے کہ داعش کے بزعم خود خلیفہ ابوبکر البغدادی بھی تنظیم کا نام دولت اسلامی عراق و شام سے دولت اسلامی رکھے جانے کے موقع پر اپنے خطاب میں روم کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے چکے ہیں

TOPPOPULARRECENT