Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / داعش نے ہزاروں سعودیوں کے ٹویٹر اکاوئنٹس ہیک کرلئے

داعش نے ہزاروں سعودیوں کے ٹویٹر اکاوئنٹس ہیک کرلئے

لندن۔ 10 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام)دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کے نام سے مشہور عالمی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین نے دو روز میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹیوٹر کے 54 ہزار اکاؤنٹس ہیک کرنے کے بعد صارفین کی خانگی معلومات افشاء کرنا شروع کر دی ہیں۔ ہیک کئے گئے اکائونٹس میں زیادہ تر سعودی شہریوں کے اکائونٹس شامل ہیں جب کہ امریکی خفیہ اداروں ’’سی آئی اے‘‘ اور ’’ایف بی آئی‘‘کے اہم عہدیداروں کے ٹیوٹر اکائونٹس بھی ہیک کئے گئے ہیں۔  ’’داعش‘‘ جنگجوئوں نے اتوار کے روز کے بعد ٹیوٹر پر بنائے گئے شہریوں اور اہم شخصیات کے اکائوئنٹس تک رسائی کا سلسلہ شروع کیا جس میں اب تک 54 ہزار سے زائد اکائونٹس ہیک کیے گئے ہیں۔داعش نے یہ کارروائی اپنے الیکٹریکل ماسٹر مائنڈ حسین جنید کے قتل کے انتقام میں شروع کی ہے جس میں اب تک امریکی قومی سلامتی کے اداروں سے وابستہ کئی اہم عہدیداروں کے ٹیوٹر اکائونٹس ہیک کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT