Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / داعش نے 270 افراد کو رہا کردیا

داعش نے 270 افراد کو رہا کردیا

دمشق۔20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) داعش نے شام میں اغوا کئے گئے 400 شہریوں میں سے 270 کو رہا کردیا۔ شامی ہیومن رائٹس گروپ کے مطابق شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں داعش نے گزشتہ ہفتہ حکومت کے زیر کنٹرول علاقے پر حملے کے دوران تقریباً 400 شہریوں کو اغوا کر لیا تھا۔ جن میں سے 270 افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔ ان افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ہیومن رائٹس گروپ کے مطابق داعش نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں مکانات پر چھاپوں کے دوران گزشتہ روز مزید 50 افراد کو گرفتارکرلیا  ہے۔

TOPPOPULARRECENT