Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / داعش کا خودکش حملہ، 17 فوجی ہلاک

داعش کا خودکش حملہ، 17 فوجی ہلاک

بغداد۔16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں نے فلوجہ شہر کے باہر سرکاری افواج پر حملے کئے جس کے نتیجہ میں 17 فوجی ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروںنے بتایا کہ 4 خودکش حملہ آوروں نے دھماکو مادّوں سے بھری فوجی گاڑی رکاوٹوں کو توڑ کر سرکاری فوج کے ہجوم میں پہنچادی۔ اس کے بعد جھڑپ شروع ہوگئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 15 فوجی اس کارروائی میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جنوری 2014ء میں داعش نے فلوجہ پر قبضہ کرلیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT