Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / داعش کا مذاق اڑانے پر مسافرین کو ٹیکسی سے باہر پھینک دیا گیا

داعش کا مذاق اڑانے پر مسافرین کو ٹیکسی سے باہر پھینک دیا گیا

لندن۔13ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد 37سالہ ڈرائیور نے دعویٰ کیاہے کہ اس نے چار مسافروں کو جنہوں نے زبانی طور پر نسلی منافرت کی بنیاد پر دولت اسلامیہ کا مذاق اڑا یا تھا اور اُس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ بھی دولت اسلامیہ کا ایک رکن ہے ۔ چنانچہ اس نے ان مسافرین کو ٹیکسی سے باہر پھینک دیا ۔ ہیرانی نے ان مسافرین کو ویلس کاعلاقہ کارڈف سے اپنی ٹیکسی میں بٹھایا تھا ۔ روزنامہ ویل آن لائن کی خبر کے بموجب ان میں سے دو افراد کھانا کھانے کیلئے ایک ہوٹل میں گئے تھے جب کہ دیگر دو کار میں ہی بیٹھے رہے تھے ۔ انہوں نے ہیرانی کو کرایہ بھی ادا نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT