Monday , September 24 2018
Home / دنیا / داعش کو شکست کیلئے کئی سال درکار ہوں گے : کیری

داعش کو شکست کیلئے کئی سال درکار ہوں گے : کیری

بروسلز ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے خبردار کیا ہیکہ داعش کو شکست دینے کیلئے امریکی زیرقیادت اتحاد کو کئی سال درکار ہوں گے۔ دوسری طرف کٹر حریف ایران نے داعش کے خلاف پہلی مرتبہ فضائی حملے شروع کئے۔ کیری نے بروسلز میں تقریباً 60 ممالک پر مشتمل اتحاد کئے۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا کہ عراق اور شام پر فضائی حملوں کا نمایاں اثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کیلئے کئی سال درکار ہوں گے۔ کیری نے ایران کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا جبکہ وزیراعظم عراق حیدر العبادی نے ایران کی کارروائی کے بارے میں جب ان سے پوچھا تو کیری نے کہا کہ ایران کے فضائی حملوں کا انہیں علم نہیں ہے۔ پنٹگان نے بتایا کہ ایران کے F-4 فانٹم جیٹ طیاروں نے مشرقی عراق میں جنگجوؤں کے نشانوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔ تاہم اس نے اپنے حریف ایران کے ساتھ فوجی تعاون کی تردید کی ہے۔ تہران نے بھی فضائی حملوں کی توثیق یا تردید سے انکار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT