Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / داعش کو غیرمعمولی عوامی مقبولیت نئی کتاب میں انکشاف

داعش کو غیرمعمولی عوامی مقبولیت نئی کتاب میں انکشاف

پیرس۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) داعش نے ماضی میں جہادی تحریکوں کی غلطیوں سے سبق حاصل کیا اور اپنا ایک ایسا مضبوط موقف بنالیا ہے کہ اسے نقصان پہنچانا مشکل ہے۔ داعش کو عراق اور شام میں غیرمعمولی تائید حاصل ہورہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ دنیا بھر کے کئی سُنّی مسلمان بھی اس کے حامی ہیں۔ ایک نئی کتاب میں یہ بات کہی گئی۔ امریکہ میں جاریہ ماہ شائع ہ

پیرس۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) داعش نے ماضی میں جہادی تحریکوں کی غلطیوں سے سبق حاصل کیا اور اپنا ایک ایسا مضبوط موقف بنالیا ہے کہ اسے نقصان پہنچانا مشکل ہے۔ داعش کو عراق اور شام میں غیرمعمولی تائید حاصل ہورہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ دنیا بھر کے کئی سُنّی مسلمان بھی اس کے حامی ہیں۔ ایک نئی کتاب میں یہ بات کہی گئی۔ امریکہ میں جاریہ ماہ شائع ہوئی کتاب ’’آئی ایس آئی ایس: اِنسائیڈ دی آرمی آف ٹیرر‘‘کے مصنفین نے داعش کے بے شمار جنگجوؤں اور ارکان سے بات کی تاکہ اُن کا موقف معلوم ہوسکے اور یہ پتہ چلے کہ وہ اپنی ظالمانہ حکمت عملی کو کیونکر درست قرار دیتے ہیں۔ اس کتاب کے ایک مصنف شامی نژاد حسن حسن ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس تحریک نے خلافت کے احیاء اور دنیا بھر میں غلبہ کی آواز اٹھائی جس کی وجہ سے مسلمانوں کی تائید حاصل ہوئی۔ یہ کوئی عجیب بات نہیں ہے کیونکہ دنیا بھر اور بالخصوص مشرق وسطیٰ میں مساجد میں خطبوں کے دوران یہ بات کہی جاتی ہے۔ آئی ایس آئی ایس نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور خود کو اس تحریک کے روح رواں کے طور پر پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT