Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / داعش کو نشانہ بنانے کا اعتراف:ایران

داعش کو نشانہ بنانے کا اعتراف:ایران

تہران ۔ 6 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) عراق میں سنی انتہا پسند تنظیم دولت اسلامی المعروف داعش کو ایرانی جنگی طیاروں کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات حال ہی میں سامنے آئی تھیں۔ امریکی حلقوں کے توسط سے منظر عام پر آنے والی ان اطلاعات کی تہران پہلے تردید کرتا رہا لیکن اب اُس نے ان حملوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ ابرا

تہران ۔ 6 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) عراق میں سنی انتہا پسند تنظیم دولت اسلامی المعروف داعش کو ایرانی جنگی طیاروں کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات حال ہی میں سامنے آئی تھیں۔ امریکی حلقوں کے توسط سے منظر عام پر آنے والی ان اطلاعات کی تہران پہلے تردید کرتا رہا لیکن اب اُس نے ان حملوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور نے برطانوی اخبار ’دی گارجیئن‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عراق میں فعال انتہا پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں کو اُن کی ملکی فضائیہ نے نشانہ بنایا ہے۔ ایسے حملوں کا ایران کی جانب سے پہلی بار اعتراف کیا گیا گیا ہے۔ ابراہیم کا کہنا تھا کہ یہ حملے دوست ملک عراق کی دفاعی ضروریات و مفادات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کا اشارہ بغداد حکومت اور خود مختار علاقے کردستان کا اسلامک اسٹیٹ کے خلاف مسلح کارروائیوں کی طرف تھا۔

TOPPOPULARRECENT