Wednesday , September 19 2018
Home / Top Stories / داعش کیخلاف اتحادیوں کے 39 فضائی حملے

داعش کیخلاف اتحادیوں کے 39 فضائی حملے

واشنگٹن ۔ 27ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی زیرقیادت اتحادیوں نے اسلامک اسٹیٹ( داعش) گروپ پر گزشتہ دو دن کے دوران 39 فضائی حملے کئے جن میں وہ زائد از ایک درجن حملے بھی شامل ہیں جو لڑائی کے گڑھ میں تبدیل شامی علاقہ کوبانی پر کئے گئے ہیں۔ آئی ایس مخالف امریکی زیرقیادت اتحاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوبانی پر جمعرات کو 13 فضائی حملے ہوئ

واشنگٹن ۔ 27ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی زیرقیادت اتحادیوں نے اسلامک اسٹیٹ( داعش) گروپ پر گزشتہ دو دن کے دوران 39 فضائی حملے کئے جن میں وہ زائد از ایک درجن حملے بھی شامل ہیں جو لڑائی کے گڑھ میں تبدیل شامی علاقہ کوبانی پر کئے گئے ہیں۔ آئی ایس مخالف امریکی زیرقیادت اتحاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوبانی پر جمعرات کو 13 فضائی حملے ہوئے ۔ اس علاقہ کو عربی میں عین العرب (عرب ـکی آنکھ ) کہا جاتا ہے ۔ ان حملوں میں داعش کی ایک عمارت کے علاوہ لڑائی کے 17 مورچوں ، گاڑیوں اور دیگر ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔ اس علاقہ پر گزشتہ روز چار فضائی حملوں میں آئی ایس کی تین عمارتوں اور دو گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔ کوبانی میں وسط ستمبر کے دوران لڑائی چھڑ گئی تھی جب آئی ایس جہادیوں نے ترکی سے متصل اس شامی شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔ امریکہ زیرقیادت اتحادیوں نے 23 ستمبر کو کوبانی پر فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا ۔ عراق میں بھی اتحادی فورسیس نے 20 مقامات پر فضائی حملے کئے جہاں داعش کے ٹھکانے موجود ہیں۔ ان حملوں میں داعش کی راکٹ داغنے کی صلاحیتوں ، گاڑیوں ، آلات و اوزار ، مورٹار حملوں کے مورچوں ، اور چھوٹی ریفائنری کو تباہ کردیا گیا۔ جنگی طیارے اور ڈرونس بھی حکمت عملی کے حامل آئی ایس یونٹوں کو تباہ کن حملوں کا نشانہ بنارہے ہیں ۔ ادھر داعش نے کل دعویٰ کیا تھا کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی بغداد میں خود کش حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 38 افراد مارے گئے۔

TOPPOPULARRECENT