Monday , June 18 2018
Home / دنیا / داعش کیخلاف اپوزیشن جنگجوؤں کو جلد تربیت دی جائیگی :امریکہ

داعش کیخلاف اپوزیشن جنگجوؤں کو جلد تربیت دی جائیگی :امریکہ

واشنگٹن۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے کہا ہے کہ شام میں شدت پسندتنظیم داعش کو شکست دینے کے لیے اپوزیشن جنگجوؤں کی تربیت کا پروگرام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق، داعش کے خلاف لڑنے والے اپوزیشن جماعتوں کے جنگجوؤں کی تربیت کا آغاز موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہوسکتا ہے، اس سلسلے میں افراد کا انتخاب کیا جارہا ہ

واشنگٹن۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے کہا ہے کہ شام میں شدت پسندتنظیم داعش کو شکست دینے کے لیے اپوزیشن جنگجوؤں کی تربیت کا پروگرام بہت جلد شروع کیا جائے گا۔امریکی محکمہ دفاع کے مطابق، داعش کے خلاف لڑنے والے اپوزیشن جماعتوں کے جنگجوؤں کی تربیت کا آغاز موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہوسکتا ہے، اس سلسلے میں افراد کا انتخاب کیا جارہا ہے۔ پنٹگان کے پریس سکریٹری جان کربیِ کے مطابق جب تربیتی پروگرام شروع ہوجائے گا اس وقت مدد دینے کیلئے مزید امریکی فوجیوں کی ضرورت پڑے گی، تاہم انہوں نے امریکی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا۔ ترکی، قطر اور سعودی عرب نے ان جنگجوئوں کی تربیت کے لئے جگہ فراہم کرنے کی ہامی بھری ہے۔

TOPPOPULARRECENT