Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / داعش کیخلاف فوجی طاقت کے استعمال کا بل منظور

داعش کیخلاف فوجی طاقت کے استعمال کا بل منظور

واشنگٹن ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کانگریس کی ایک کلیدی کمیٹی نے ایک مسودہ قانون منظور کرتے ہوئے عراق اور شام کے ایک قابل لحاظ حصہ پر مسلط خوفناک اسلامی گروپ دولت الاسلامیہ العراق و شام (داعش) کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کا اختیار دیدیا ہے۔ فوجی طاقت کے استعمال کے اختیار سے متعلق مسودہ قانون (اے یو ایم ایف) کی رو سے امریکی صدر ک

واشنگٹن ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی کانگریس کی ایک کلیدی کمیٹی نے ایک مسودہ قانون منظور کرتے ہوئے عراق اور شام کے ایک قابل لحاظ حصہ پر مسلط خوفناک اسلامی گروپ دولت الاسلامیہ العراق و شام (داعش) کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کا اختیار دیدیا ہے۔ فوجی طاقت کے استعمال کے اختیار سے متعلق مسودہ قانون (اے یو ایم ایف) کی رو سے امریکی صدر کو آئندہ تین سال تک آئی ایس آئی ایس کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا اختیار حاصل ہوجائے گا۔ سنیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے صدرنشین سینئر رابرٹ مننڈیز نے کہا کہ ’’لیکن (اس سے) صراحت کردہ صورتحال سے ہٹ کر امریکی مسلح افواج کی زمینی کارروائیوں میں محدود گنجائش باقی رہ جائے گی‘‘۔ یہ بل 8 کے مقابلہ 10 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ قبل ازیں وزیرخارجہ جن کیری اس کمیٹی میں رجوع ہوئے تھے اور فوجی طاقت کے استعمال کا اختیار دینے سینٹ سے درخواست کی تھی۔ مسٹر کیری نے کہا کہ ’’آئی ایس آئی ایس کو شکست دینے کا ہم عزم کرچکے ہیں‘‘۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس کا ایقان ہیکہ اس مسئلہ پر مباحث جاری رکھنے کیلے رابرٹ منڈیز کا تیار کردہ مسودہ قانون ایک جائز بنیاد کے طور پر برقرار رہے گا۔

کابل پر طالبان حملے، اقوا م متحدہ کا اظہارتشویش
کابل ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے افغان دارالحکومت کابل میں ہوئے دو خودکش حملوں میں 7 افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں طالبان سے لاحق مسلسل خطرات پر آج گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان خودکش حملوں میں فرانس کی طرف سے چلائے جانے والے ایک ہائی اسکول کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT