Monday , November 19 2018
Home / دنیا / داعش کیخلاف لڑنے والی برطانوی خاتون شام میں ہلاک

داعش کیخلاف لڑنے والی برطانوی خاتون شام میں ہلاک

لندن ۔ 19مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک برطانوی خاتون جو دہشت گرد جہادی تنظْم آئی ایس آئی ایس کیخلاف لڑائی کیلئے کردہ ملیشیاء میں شامل ہوئی تھی اُس کے والد کے مطابق جنگ زدہ شام میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئی ہے ۔ مشرقی سسیکس کے لیویس ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی 26سالہ پلمبر لڑکی انا کیمپبل 15 مارچ کو کردی خواتین حفاظتی یونٹ ( وائی پی جے ) میں شامل دیگر خواتین جنگجوؤں کے ساتھ شامی شہر عفرین میںہلاک ہوگئی ۔ اس کے والد ڈیرک کیمپبل نے کہاکہ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ ترکی کے فضائی حملوں میں ہلاک ہوئی ہے ۔ ڈیرک نے اپنی بیٹی کو اولوالعزم اور اُصول پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ ایک بہتر دنیا کے قیام کی خواہاں تھی ۔ وہ اس مقصد کیلئے اپنے اختیار اور طاقت کے مطابق ممکنہ کوشش کیا کرتی تھی‘‘ ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ’’میں محسوس کرتا ہوں کہ اُس کو گھر واپسی کی ترغیب دینے کیلئے مجھے مزید مساعی کرنا چاہئے تھا لیکن وہ بھی اپنے مقصد پر اٹل تھی ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT