Monday , June 25 2018
Home / دنیا / داعش کی جانب سے کلورین گیس کے استعمال کی تحقیقات : امریکہ

داعش کی جانب سے کلورین گیس کے استعمال کی تحقیقات : امریکہ

واشنگٹن 24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ ان اطلاعات کی مزید توثیق کیلئے کوشاں ہے جن میں کہا گیا ہے کہ داعش کے عسکریت پسندوں نے گذشتہ مہینے عراقی پولیس عہدیداروں کے خلاف کلورین گیس استعمال کی تھی ۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وہ ان اطلاعات کی توثیق نہیں ک

واشنگٹن 24 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ ان اطلاعات کی مزید توثیق کیلئے کوشاں ہے جن میں کہا گیا ہے کہ داعش کے عسکریت پسندوں نے گذشتہ مہینے عراقی پولیس عہدیداروں کے خلاف کلورین گیس استعمال کی تھی ۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وہ ان اطلاعات کی توثیق نہیں کرسکتے تاہم امریکہ نے تمام الزامات کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ان کی توثیق کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ نے آج اطلاع دی ہے کہ گذشتہ مہینے تقریبا 11 عراقی پولیس عہدیداروں کو دواخانہ سے رجوع کیا گیا تھا ۔ انہیں غنودگی ‘ قئے اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی ۔ پتہ چلا تھا کہ ان کے خلاف زہریلی گیس کا حملہ ہوا تھا اور مبینہ طور پر یہ حملہ داعش گروپ کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ عراقی افواج کا کہنا ہے کہ گذشتہ موسم گرم کے بعد سے اس کے خلاف کلورین گیس کے دو حملے ہوئے ہیں تاہم واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ ان حملوں کی تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا ہے ۔ جان کیری نے کہا کہ فی الحال وہ اس رپورٹ کی توثیق کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔ اس تعلق سے حقائق کا پتہ چلانے کیلئے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ان کی تکمیل کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا۔

TOPPOPULARRECENT