Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / داعش کی ستم رسیدہ یزیدی دوشیزہ کی شیخ الازھر سے ملاقات

داعش کی ستم رسیدہ یزیدی دوشیزہ کی شیخ الازھر سے ملاقات

قاہرہ ۔ 28 ڈسمبر (سیاسست ڈاٹ کام) عراق اور شام میں انسانیت سوز مظالم کی مرتکب دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے چنگل سے بچ نکلنے والی ایک یزیدی دوشیزہ نادیہ مراد نے قاہرہ میں جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹراحمد الطیب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ شیخ الازھر نے یزیدی قبیلے سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور داعش کی زیرحراست اس کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر دْکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں اس کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ اسلامی تعلیمات کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس موقع پر شیخ الازھر ڈاکٹر احمد الطیب کا کہنا تھا کہ شدت پسند گروپ کی سرگرمیاں نہ صرف اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں بلکہ تمام آسمانی مذاہب کی تعلیمات اور عالمی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں۔ اسلام سمیت تمام مذاہب اور قوانین بلا تفریق مذہب وملت اور رنگ و نسل ہرشخص کو اپنی ذات اور عزت و ناموس کے تحفظ کا ہر حق دیتے ہیں۔ داعشی شدت پسندوں کی جانب سے شمالی عراق میں یزیدی قبیلے کی گرفتار کی گئی خواتین کے ساتھ جو ظالمانہ سلوک کیا گیا اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلام کے علمبردار کہلوانے کے دعوے دار دہشت گرد خود سب سے بڑھ کر اسلامی تعلیمات کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ اسلام لوگوں کو یرغمال بنانے اور انہیں لونڈیاں، غلام بنا کر بیچنے جیسے تمام قبیح افعال کی قطعی اجازت نہیں دیتا۔ ڈاکٹر احمد الطیب کا کہنا تھا کہ جامعہ الازھر دن رات اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات کی تبلیغ اور فروغ کے لیے کوشاں ہے اور اس کے اثرات سے خطے سمیت دنیا بھر کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT