Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / داعش کی سفاکیت: بچوں کے سر اسکول گیٹ پر لٹکا دیئے!

داعش کی سفاکیت: بچوں کے سر اسکول گیٹ پر لٹکا دیئے!

لندن۔ 12 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام اور عراق میں دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے مظالم اب روز کا معمول بن چکے ہیں۔ اپنی طاقت کا سکہ جمانے کیلئے داعش کے جنگجو جس وحشت اور بربریت کا مظاہرہ کر رہے ہیں دور حاضر میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ میڈیا کے مطابق داعش کی سفاکیت کا ایک تازہ واقعہ برطانوی اخبار ’’ڈیلی ٹیلیگراف‘‘ نے رپورٹ کیا ہے جس می

لندن۔ 12 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام اور عراق میں دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے مظالم اب روز کا معمول بن چکے ہیں۔ اپنی طاقت کا سکہ جمانے کیلئے داعش کے جنگجو جس وحشت اور بربریت کا مظاہرہ کر رہے ہیں دور حاضر میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ میڈیا کے مطابق داعش کی سفاکیت کا ایک تازہ واقعہ برطانوی اخبار ’’ڈیلی ٹیلیگراف‘‘ نے رپورٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ شام میں داعش کی صفوں میں شامل دہشت گرد نے ایک خاندان کے بچوں اور بڑوں کو ایک قطار میںی کھڑا کر کے ان کے سر تن سے جدا کرنے کے بعد اسکول کے در و دیوار پر لٹکا کر بدترین درندگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ واقعہ حال ہی میں ابو عبداللہ نامی ایک شخص نے بیان کیا جو داعش کے جنگجو صدام جمال کا ذاتی محافظ بھی رہ چکا ہے۔

جب اس نے داعش کے مظالم کو اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتے دیکھا تو وہ بھاگ گیا تھا۔ ابو عبداللہ نے بتایا کہ صدام جمال نامی ایک دہشت گرد پہلے شام کی اعتدال پسند فوج ’’جیش الحر‘‘ میں شامل تھا، اس دوران اس کے امریکی خفیہ اداروں کے ساتھ بھی روابط تھے اور وہ منشیات کا بھی کاروبار کرتا تھا۔ بعد ازاں اس نے داعش میں شمولیت اختیار کر لی اور نہتے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا۔ ابو عبداللہ نے صدام جمال کی دہشت گردی کے واقعے کا چشم دید احوال بیان کیا، جس کے بعد اُس نے خود بھی صدام جمال کو چھوڑ کر فرار کا فیصلہ کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT