Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / داعش کی مدد ؟ بائیڈن کی سعودی عرب سے معافی

داعش کی مدد ؟ بائیڈن کی سعودی عرب سے معافی

واشنگٹن ۔8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نائب صدر جوزف بائیڈن نے سعودی عرب سے اپنے ایک حالیہ بیان پر معذرت کر لی ہے۔انھوں نے اس بیان میں الزام عاید کیا تھا کہ بعض خلیجی ممالک خطے میں انتہا پسند گروپوں کی حمایت کررہے ہیں۔انھیں اس غیرسنجیدہ بیان پر اس ہفتے کے دوران تیسری مرتبہ معذرت کرنا پڑی ہے۔جوبائیڈن کے دفتر کی جانب سے منگل کی

واشنگٹن ۔8 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے نائب صدر جوزف بائیڈن نے سعودی عرب سے اپنے ایک حالیہ بیان پر معذرت کر لی ہے۔انھوں نے اس بیان میں الزام عاید کیا تھا کہ بعض خلیجی ممالک خطے میں انتہا پسند گروپوں کی حمایت کررہے ہیں۔انھیں اس غیرسنجیدہ بیان پر اس ہفتے کے دوران تیسری مرتبہ معذرت کرنا پڑی ہے۔جوبائیڈن کے دفتر کی جانب سے منگل کی شب جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعودالفیصل سے فون پر بات کی ہے اور سعودی عرب کا عراق اور شام میں دولت اسلامی (داعش) کے خلاف جنگ میں امداد پر شکریہ ادا کیا ہے۔بیان کے مطابق ’’نائب صدر نے سعودی وزیرخارجہ کا داعش کے خلاف بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے اور اپنے حالیہ بیان کی وضاحت کی ہے جس میں انھوں نے شام میں تنازعے کے ابتدائی مرحلے کے حوالے سے بات کی تھی۔دونوں نے اس امر سے اتفاق کیا ہے یہ معاملہ اب بند ہوچکا ہے ‘‘۔ قبل ازیں امریکی نائب صدر نے ترکی اور متحدہ عرب امارات سے شام میں انتہا پسند گروپوں کی حمایت کے الزام پر معذرت کی تھی۔ سعودی عرب اور یو اے ای ان پانچ خلیجی عرب ممالک میں شامل ہیں جو شام میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف امریکہ کی قیادت میں جنگ میں شریک ہیں۔دوسرے تین ممالک بحرین ،اردن اور قطر ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT