Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / داعش کی مہم کو بے اثر کرنے کیلئے جوابی تحریک

داعش کی مہم کو بے اثر کرنے کیلئے جوابی تحریک

سوشل میڈیا پر اسلام کی حقانیت پیش کرنے بنگالی علماء کا فیصلہ
کولکتہ۔15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے نوجوانوں کو راغب ہونے سے روکنے کے لئے مغربی بنگال کے آئمہ نے سماجی میڈیا کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پیام امن کو پھیلانے اور اسلام کے حقیقی مفہوم سے آگاہ کیا جاسکے۔ ان اطلاعات پر کہ نوجوانوں میں انتہاپسندی کے نظریات پھیلانے کے لئے اسلامک اسٹیٹ سماجی میڈیا کو بروکار لارہا ہے۔ بنگال کے عالم دین قاری فیض الرحمن کی زیر قیادت سماجی میڈیا پر بیداری مہم شروع کرنے کا ببیڑہ اٹھایا گیا ہے۔ انہوں  نے بتایا کہ اس مسئلہ پر کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور اس خصوص میں آئمہ اور علماء کرام سے بات چیت کی جارہی ہے۔ کیوں کہ میں نے سماجی میڈیا پر میں یہ دیکھا ہے کہ مختلف تنظیمیں بشمول آئی ایس آئی ایس کی جانب سے اسلام اور قرآن کی غلط تشریح و تاویل پیش کرتے ہوئے نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ جس کا ہمیں موثر جواب دینا ہوگا کیوں کہ اسلام ہمیں تشدد اور خونریزی کا درس نہیں دیتنا جبکہ اسلام، امن اور بھائی چارہ کی تعلیم دیتا ہے اور ہمارا مقصد یہ ہے کہ سوشیل میڈیا پر مختلف زبانوں میں ’حقیقی اسلام‘ پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قطعی فیصلہ کے بعد عربی، اردو، بنگالی، ہندی اور انگریزی میں سماجی میڈیا سے اسلام کے پیام، کو پھیلایا جائیگا۔ قاری فضل الرحمن نے بتایا کہ عالمی سطح پر دہشت گرد تنظیمیں فیس بک، واٹس ایپ اور یوٹیوب کے ذریعہ نوجوانوں کو رجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ چند دن قبل ایک نوجوان محمد مشیر الدین کو آئی ایس آئی ایس اور جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش سے تعلقات کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جس نے کشمیر میں تربیت حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوجوانوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے بچانا ہے تو فی الفور بیداری مہم شروع کردینے کی ضرورت ہے اور اس خصوص میں بہت جلد مذہبی تنظیموں اور علماء کا اجلاس طلب کرکے لائحہ عمل کو قطعیت دے دی جائے گی جبکہ دورافتادہ دیہاتوں اور مدارس پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ضلع بردوان میں سال 2014 ء میں بم دھماکہ کے بعد متعدد غیر قانونی مدارس کا انکشاف ہوا تھا جن پر جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش کے ساتھ سازباز کا الزام ہے۔ دریں اثناء جناب اختر حسین جنرل سکریٹری آل بنگال امام۔موذنین کونسل نے بھی داعش کے خلاف بیداری مہم سے تعاون کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT