Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / داعش کی کروشیا کے مغویہ شہری کو قتل کرنے کی دھمکی

داعش کی کروشیا کے مغویہ شہری کو قتل کرنے کی دھمکی

قاہرہ 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کروشیا کے وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے ایک شہری کو گزشتہ ماہ قاہرہ میں اغوا کیا گیا تھا۔داعش سے وابستگی کا دعویٰ کرنے والے ایک گروپ کی طرف سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر مصر کی حکومت نے جیل میں بند مسلمان خواتین کو رہا نہیں کیا تو وہ کروشیا کے ایک مغویہ شہری کا سرقلم کر دیا جائے گا۔منظر عام پر آنے والی اس ویڈیو میں ایک شخص کو زرد رنگ کا لباس پہنے ہوئے ایک نقاب پوش شخص کے سامنے گھٹنوں کے بل جھکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جس کے ہاتھ میں چاقو ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو جزیرہ نما سینائی میں داعش سے منسلک مصری شاخ کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔

نہر سوئز کے توسیع شدہ حصے کا افتتاح
قاہرہ 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں آج نہر سوئز کے توسیع شدہ حصہ کا افتتاح عمل میں آیا۔ حکومت مصر کو امید ہے کہ اس سے ملک کی بحران زدہ اقتصادی صورت حال کو سہارا ملے گا۔ افتتاح کے موقع پر مصری صدر السیسی کے علاوہ فرانس، قبرص، بحرین، اردن، کویت اور سوڈان کے رہنما شریک ہونگے ۔ نہر سوئز میں توسیع کے منصوبے پر 8 ارب ڈالر کے مصارف ہوئے ہیں جس کیلئے تمام سرمایہ مصری سرمایہ کاروں نے مہیا کیا۔

TOPPOPULARRECENT