Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / داعش کے اغوا شدہ دو پروفیسرس حیدرآباد واپس

داعش کے اغوا شدہ دو پروفیسرس حیدرآباد واپس

حیدرآباد،24ستمبر(سیاست نیوز ) لیبیا میں گزشتہ سال جولائی میں دہشت گردوں نے حیدرآباد کے دو پروفیسروں کو اغواکرلیا تھا ۔آج صبح دونوں اپنے گھر لوٹ آئے ۔لیبیا کی سرتے یونیورسٹی میں پڑھانے والے پروفیسر گوپی کرشن اور پروفیسر بلرام کرشن وزارت خارجہ کے افسروں کے ساتھ یہاں پہنچے۔پروفیسر گوپی کرشن کا گھر راگھویندر نگر ،ناچارام اور پروفیسر بلرام کا تھرملگیری میں واقعہ ہے ۔ان کے گھر لوٹنے سے گھر والے بے حد خوش ہیں۔ ان دونوں پروفیسروں کو گزشتہ 29جولائی کو پرتشدد لیبیا میں اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں نے اغوا کرلیا تھا اور حال ہی میں انہیں رہا کیا گیا ہے ۔پروفیسر بلرام کی بیوی محترمہ شری دیوی نے ان کی صحیح سلامت رہائی کی مسلسل کوششوں کیلئے وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ساتھ ہی انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔تاہم عراق میں لاپتہ 59 ہندوستانیوں کے بارے میں ہنوز الجھن برقرار ہے۔

TOPPOPULARRECENT