Saturday , June 23 2018
Home / عرب دنیا / داعش کے خلاف امریکہ سے تعاون نہیں : خامنہ ای

داعش کے خلاف امریکہ سے تعاون نہیں : خامنہ ای

دوبئی 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے آئی ایس کے خلاف تعاون کرنے امریکہ کی درخواست کو مسترد کردیا ہے ۔ ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ابتداء ہی سے امریکہ نے عراق میں اپنے سفیر کے ذریعہ ہم سے سوال کیا تھا کہ آیا ہم داعش کے خلاف امریکہ سے کوئی تعاون کرسکتے ہیں۔ خامنہ ای نے کہا کہ میں نے جواب دیا کہ ہم نہیں کرینگے کیونکہ ان کے ہاتھ میں صاف نہیں ہیں۔ خامنہ ای نے کہا کہ سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے خود ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے بھی یہ سوال کیا تھا اور انہوں نے بھی اس درخواست کو مسترد کردیا تھا ۔ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ جو کچھ پاکستان میں کرچکا ہے وہی کچھ عراق اور شام میں کرنے کیلئے جواز تلاش کرنے میں مصروف ہے ۔ ان کا اشارہ پاکستان میں بلا اجازت حملوں اور بمباری کی سمت تھا ۔ واضح رہے کہ داعش کے خلاف ایک بین الاقوامی کانفرنس کا آج پیرس میں آغاز ہوا ہے اور اسی موقع پر خامنہ ای نے یہ ریمارکس کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT