Friday , June 22 2018
Home / دنیا / داعش کے خلاف امریکی لڑائی کو نتن یاہو کی تائید

داعش کے خلاف امریکی لڑائی کو نتن یاہو کی تائید

واشنگٹن /یروشلم ۔16نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے داعش کے خلاف امریکی لڑائی کی تائید کا اعلان کیا لیکن ایران کے تعلق سے نرم رویہ اختیار کرنے کے خلاف اسے خبردار کیا ہے ۔ انہوں نے سی بی ایس کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں شکست سے دوچار ہوں ۔ان میں سے کسی کو بھی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے

واشنگٹن /یروشلم ۔16نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے داعش کے خلاف امریکی لڑائی کی تائید کا اعلان کیا لیکن ایران کے تعلق سے نرم رویہ اختیار کرنے کے خلاف اسے خبردار کیا ہے ۔ انہوں نے سی بی ایس کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں شکست سے دوچار ہوں ۔ان میں سے کسی کو بھی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار حاصل نہیں ہونے چاہیئے ۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایسے وقت کیا جب کہ آئی ایس ( داعش) نے امریکی امدادی کارکن پیٹرکاسک کا سرقلم کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی ہے ۔ نتن یاہو نے داعش کے خلاف اوباما کی زیر قیادت اتحاد کی تائید کی اور کہا کہ ہم امریکی عوام کے ساتھ ہیں جو اس حقیقت کو سمجھتے ہیں جن سے ہم سب گذر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ داعش کو شکست دینی چاہیئے اور اسے شکست دی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران آپ کا حلیف نہیں ہوسکتا اور وہ آپ کا دوست بھی نہیں ہوسکتا ‘ ایران آپ کا دشمن ہے ۔ اس دوران اسرائیل کے وزیر خارجہ اویگڈور لیبرمین کہا کہ مشرقی یروشلم میں تعمیراتی سرگرمیوں کو محدود کرنے سے اسرائیل کبھی اتفاق نہیں کرے گا ۔ انہوں نے جرمنی کے ہم منصب فرینک واٹر اسٹین میر کے ساتھ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات بالکل واضح ہونی چاہیئے اور یہ کہ ہم یروشلم میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو محدود نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی یروشلم میں تعمیراتی حد بندی ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایسے وقت کیا جب کہ چار دن قبل اسرائیل نے انتہائی حساس مشرقی یروشلم میں جہاں ہر روز جھڑپیں اور کشیدگی کے واقعات پیش آرہے ہیں ‘ 200مکانات کی تعمیر کے منصوبہ کو منظوری دی ۔

اسرائیلی شہری حملے میں زخمی
یروشلم ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی یروشلم میں آج ایک اسرائیلی شہری کو حملہ کا نشانہ بنایا گیا اور پولیس نے یہ شبہ ظاہر کیا کہ فلسطینی نے یہ حملہ کیا ہے ۔ اسرائیل کی ایمرجنسی سرویسیس نے بتایا کہ دمشق گیٹ کے قریب یہ واقعہ پیش آیا ۔ متاثرہ شخص کو ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ۔ اسے اسکروڈرائیور گھونپ کر زخمی کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT