Thursday , November 15 2018
Home / دنیا / داعش کے خلاف سیکورٹی فورسز کی مہم ، 140 دہشت گرد ہلاک

داعش کے خلاف سیکورٹی فورسز کی مہم ، 140 دہشت گرد ہلاک

کابل،20مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں امریکی اور افغان فورسز کے مشترکا آپریشن میں دو ماہ میں داعش کے دو اہم رہنماؤں سمیت 140سے زائد دہشت گرد مارے گئے ۔ناٹوکی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق افغان صوبوں جوزجان اور سرائے پل میں امریکی اور افغان فورسز نے مشترکہ آپریشنز کیے ، مہم میں داعش کے دو اہم رہنما عمیر اور ابو سمیہ مارے گئے ۔بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں رہنما 28جنوری کے آپریشن میں مارے گئے تھے ، گذشتہ دو ماہ کے آپریشنز میں داعش کے مزید 140سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ایران کا ایٹمی معاہدہ
غلط:سعودی عرب
واشنگٹن، 20مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات سے قبل کہا ہے کہ سال 2015 میں ایران اور دنیا کے بڑے ممالک کے درمیان کیا گیا نیوکلیئر معاہدہ غلط ہے ۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واشنگٹن میں صحافیوں سے کہاکہ ہماری نظر میں نیوکلیئر معاہدہ مکمل طور پر ناقص ہے۔ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ حکومتوں کے تلخ تعلقات کے بعد اب مسٹر ٹرمپ اور پرنس سلمان کے درمیان ملاقات ہونے والی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT