Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / داعش کے خلاف کارروائی بم دھماکے میں 7 عراقی کردش ہلاک

داعش کے خلاف کارروائی بم دھماکے میں 7 عراقی کردش ہلاک

کرکک ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے خلاف آپریشن کے دوران عراقی کردش فورسیس کے 7 ارکان بم دھماکہ میں ہلاک ہوگئے۔ عراق کے شمالی صوبہ کرکک میں دولت اسلامیہ کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ بریگیڈیئر جنرل کردش محمد مصطفی ہما نے کہا کہ بم کی شدت سے 7 عراقی کردش ہلاک ہوئے اور آپریشن کے دوران 16 زخمی ہوئے ہیں۔ ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ آج صبح سے داعش کے خلاف کارروائی شروع کی گئی تھی اور داعش کے زیرقبضہ 10 مواضعات کو دوبارہ حاصل کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT