Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / داعش کے زیراثر علاقہ میں عراقی فوج داخل

داعش کے زیراثر علاقہ میں عراقی فوج داخل

بغداد، 18 مئی(رائٹر) عراقی فوج انتہاپسند تنظیم اسلامی ریاست کے خلاف جاری نئی مہم کے تحت منگل کو دور افتادہ شہر رتبہ میں داخل ہوگئی۔ فوج کے ترجمان صبا النعمان نے بتایا کہ امریکہ کی قیادت والی اتحادی فوج کی حمایت سے انسداد دہشت گردی فوج شہر میں جنوبی حصے سے داخل ہوئی اور الانتصار ضلع پر کنٹرول حاصل کرلیا ۔ انہوں نے آج صبح شہر کے قلب تک پہنچ جانے کی امید ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو شہر میں داخل ہونے میں معمولی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اس شہر سے آئی ایس کا قبضہ ختم کرنے سے اسے شام کے راستے ملنے والی مدد بند ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT