Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / داعش کے ساتھ مبینہ تعلقات کے شبہ میں 9 افراد گرفتار

داعش کے ساتھ مبینہ تعلقات کے شبہ میں 9 افراد گرفتار

جکارتہ۔ 25 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے حکام نے ایک ایسے گروپ کے ساتھ تعلقات کے شبہ میں 9 افراد کو گرفتار کیا ہے جو دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ وفاداری رکھتا ہے۔ پولیس کے مطابق آٹھ افراد کو منگل کے روز صوبہ ریاؤ سے گرفتار کیا گیا جبکہ ایک شخص کی گرفتاری ملک کے جنوبی صوبہ سولاویسی سے عمل میں آئی۔ حکام کے مطابق یہ افراد انڈونیشیا کے عسکریت پسند نیٹ ورک الجامعہ عشارۃ الدولۃ (JAD) سے تعلقات رکھتے ہیں۔ یہ نیٹ ورک خود کو داعش کا وفادار قرار دیتا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ افراد علاقائی اور صوبائی سطح پر پولیس اسٹیشنوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

انتونیو گوٹیرس کا
وسطی افریقی جمہوریہ کا دورہ
بنگوئی۔ 25 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس چار روزہ دور پر افریقی ملک ’سینٹرل افریقن ری پبلک‘ میں ہیں ۔ وہ گزشتہ روز دارالحکومت بنگوئی پہنچے۔ گوٹیرس نے اس افریقی ملک میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کی ایک یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ اس موقع پر وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے گوٹیرس کا کہنا تھا کہ ’’امن سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے‘‘۔ اپنے اس دوران کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان متاثرین سے بھی ملیں گے جو اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک فوجیوں کی جانب سے جنسی زیادتی کا شکار بنے۔

TOPPOPULARRECENT