Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / داعش کے کچھ ٹھکانوں پر امریکی طیاروں کی بمباری

داعش کے کچھ ٹھکانوں پر امریکی طیاروں کی بمباری

واشنگٹن 10 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے کرد علاقہ کے دارالحکومت اربل کے قریب مملکت اسلامی کے کچھ ٹھکانوں پر تازہ حملے کئے ہیں۔ امریکی سنٹرل کمان نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ ڈرون طیاروں اور امریکی لڑاکا طیاروں نے یہ حملے کئے ہیں جن کا مقصد کرد پشمرگہ افواج کو بچانا ہے جنہیں عسکریت پسندوں سے مقابلہ درپیش ہے ۔ سنٹرل کمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی طیاروں نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک مسلح ٹرک کو تباہ کردیا جو کرد فورسیس کو نشانہ بنا رہے تھا ۔ بیان کے بموجب مسلح ٹرکس اور ایک مورٹار ٹھکانہ پر مزید چار حملے کئے گئے ہیں۔ گذشتے ہفتے ہی اوباما انتظامیہ نے شمالی عراق میں فضائی حملے اور فضا سے انسانی بنیادوں پر امداد پہونچانے کے کام کا آغاز کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT