Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / داعش کے ہاتھوں خاتون سمیت21 افراد سنگسار

داعش کے ہاتھوں خاتون سمیت21 افراد سنگسار

نینوا ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) عراق کی نینوا گورنری سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شدت پسند گروپ دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کے جنگجوؤں نے غیرشرعی تعلقات کے قیام کے الزام میں ایک خاتون اور 20 دیگر شہریوں کو سنگسار کرتے ہوئے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ واقعہ حال ہی میں بغداد کے شمال میں 405 کلومیٹر دور مشرقی موصل میں پیش آیا۔ ایک مقامی نیوز ویب پورٹل’’مدی پریس‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعشی جنگجوؤں نے ایک خاتون اور 20 دیگر نوجوانوں کو حراست میں لیا اور ان پر اپنی نام نہاد شرعی عدالت میں غیر شرعی تعلقات کے قیام کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا جہاں داعشی قاضی نے انہیں سنگسار کرنے کا حکم دیا۔ ایک مقامی شہری نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا کہ داعش کے محکمہ الحسبہ کے شدت پسندوں نے بڑی تعداد میں شہریوں کو زبردستی جامع مسجد الزاھراء کے باہر جمع کیا تاکہ انہیں سنگساری کی سزا کے نفاذ کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے پرمجبور کیا جاسکے۔ بعد ازاں داعشی جنگجوؤں نے ایک خاتون اور 20 دوسرے افراد کو یکے بعد دیگرے سنگسار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT