Thursday , January 18 2018
Home / عرب دنیا / داعش کے 15 یرغمالی الانبار یونیورسٹی میں بند

داعش کے 15 یرغمالی الانبار یونیورسٹی میں بند

شدت پسند تنظیم نے آئل ڈپو بھی تباہ کر دیا

شدت پسند تنظیم نے آئل ڈپو بھی تباہ کر دیا

دبئی، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں عسکری کارروائیوں میں ملوث شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام المعروف داعش نے شورش زدہ صوبہ الانبار میں تازہ کارروائی کے دوران جامعہ الانبار کے قریب واقع ایک آئل ڈپو کو تباہ کردیا ہے۔ ادھر چند روز قبل اغوا کئے گئے 15 افراد ابھی تک الانبار یونیورسٹی میں قید ہیں۔ تمام یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے فورسز کا آپریشن جاری ہے، تاہم ابھی تک انھیں رہا نہیں کروایا جا سکا ہے۔ البتہ آپریشن کے دوران تین سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ عراقی فوج اور پولیس اتوار کو آپریشن میں جامعہ الانبار میں یرغمال 1300 طلباء وطالبات کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہو گئے تھے، تاہم موصل کی پانچ اہم کالونیاں تاحال عسکریت پسندوں کے تسلط میں ہیں اور سکیورٹی اہلکار شدت پسندوں کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ داعش کے جنگجوؤں نے کئی روز قبل یلغار کرتے ہوئے جامعہ الانبار اور موصل کی پانچ کالونیوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ دو روز پیشتر وزیر داخلہ عدنان الاسدی نے دعویٰ کیا تھا کہ جامعہ الانبار میں یرغمال بیشتر شہریوں کو چھڑا لیا گیا ہے، تاہم انہوں نے آپریشن میں جانی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

TOPPOPULARRECENT