Wednesday , August 15 2018
Home / عرب دنیا / ’داعش‘ کے 150 جنگجو پھانسی کیلئے بغداد منتقل

’داعش‘ کے 150 جنگجو پھانسی کیلئے بغداد منتقل

بغداد ۔6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراقی حکام نے شورش زدہ شہر موصل سے گرفتار کئے گئے 150 داعشی جنگجوؤں کو سنائی گئی سزائے موت پرعمل درآمد کی تیاری مکمل کرلی ہے اور انہیں موت کے گھاٹ اُتارنے کیلئے موصل سے بغداد منتقل کر دیا گیا ہے۔نینویٰ کی پولیس نے بتایا کہ داعش تنظیم کے سزا یافتہ ڈیڑھ سو جنگجوؤں کو موصل سے بغداد لے جایا گیا ہے۔عراقی پولیس کے ایک سکیورٹی ذریعے نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ داعش کے 150 دہشت گردوں کو سخت ترین سیکیورٹی میں موصل سے بغداد منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT