Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / داغدار قائدین کے انتخابی مقابلہ پر پابندی

داغدار قائدین کے انتخابی مقابلہ پر پابندی

سپریم کورٹ وسیع تر بنچ قائم کرے گی، مجوزہ اسمبلی انتخابات سے قبل فیصلہ
نئی دہلی 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے 5 اہم ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے قبل آج کہاکہ وہ سنگین جرائم کے مقدمات کا سامنا کررہے افراد کو انتخابی مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت کے تعلق سے فیصلہ کرنے کے لئے عنقریب 5 ججس پر مشتمل بنچ تشکیل دے گی۔ اِس میں یہ واضح کیا جائے گا کہ کسی بھی امیدوار کو مقدمے کے کس مرحلہ پر مقابلہ کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس جے ایس کھیہر کی زیرقیادت بنچ نے آج کہاکہ ہمیں سنگین جرائم کے مقدمات کا سامنا کررہے افراد کے بارے میں آئندہ انتخابات سے قبل واضح موقف اختیار کرنا ہوگا تاکہ عوام کو معلومات ہوسکیں۔ ہم بہت جلد اِس بارے میں فیصلہ کے لئے دستوری بنچ تشکیل دیں گے۔ ایسے خطرناک مجرمین جن کے خلاف عدالت میں وضع الزامات کئے گئے ہیں وہ بھی مجوزہ اسمبلی انتخابات میں مقابلے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ چنانچہ ہم اِس بارے میں جلد از جلد فیصلہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT