Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دالیں، ڈاک گھروں سے فروخت کرنے کا فیصلہ

دالیں، ڈاک گھروں سے فروخت کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے ملک بھر میں رعایتی قیمت پر دالیں فروخت کرنے کیلئے ڈاک گھروں کے نٹ ورک سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جاریہ تہوار سیزن کے دوران کہیں بھی دالوں کی قلت نہ ہو۔ سکریٹری امور صارفین ہیم پانڈے کی سرکردگی میں کمیٹی نے تجویز پیش کی کہ ان ریاستوں میں جہاں سرکاری آوٹ لیٹس موجود نہیں ہیں وہاں ڈاک گھروں پر دالوں خاص کر تورچنا فروخت کرنے کو یقینی بنانے اقدامات کئے جائیں۔ کمیٹی نے اشیائے ضروریہ خاص کر دالوں کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور ذخیرہ سے مزید چنا جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ سیزن کے دوران واجبی قیمت پر دستیاب ہوسکے۔ کمیٹی نے دالوں، شکر اور دوسری اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران قیمتوں میں کمی کا کوئی رجحان نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT