Wednesday , November 21 2018
Home / جرائم و حادثات / داماد کے ہاتھوں خسر نذر آتش

داماد کے ہاتھوں خسر نذر آتش

حیدرآباد /7 نومبر ( سیاست نیوز ) بیوی کو مائیکے سے روانہ نہ کرنے پر برہم ایک شخص نے خسر کو زندہ جلادیا ۔ ناچارم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا اور اس حادثہ میں داماد کے بھی جھلس جانے کی اطلاع پائی جاتی ہے ۔ تاہم خسر 58 سالہ ہنمنتو فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق ہنمنتو پر اس کے داماد شیکھر نے مبینہ طور پر حملہ کردیا تھا جس میں وہ شدید جھلس گیا تھا ۔ شیکھر کی بیوی مائیکے سے واپس نہیں آرہی تھی اور شوہر پریشان تھا جس نے خسر سے بارہا بیٹی کو مائیکے سے سسرال بھیجنے کی درخواست کی تھی تاہم روانہ نہ کرنے پر برہمی کے عالم میں شیکھر نے اقدام کیا ۔ ذرائع کے مطابق شیکھر کے بھی جھلس جانے کی اطلاع ہے ۔ پولیس ناچارم مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT