Tuesday , November 13 2018
Home / جرائم و حادثات / داماد کے ہاتھوں ساس کے قتل کی سنگین واردات

داماد کے ہاتھوں ساس کے قتل کی سنگین واردات

حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز کے علاقہ میں داماد کے ہاتھوں ساس کے قتل کی سنگین واردات پیش آئی ۔ وقارآباد علاقہ کی ساکن ضعیف خاتون 65 سالہ ملااماں بیٹی داما میں جاری جھگڑوں کی یکسوئی کیلئے آئی تھی ۔ بیٹی کی غیر موجودگی میں داماد نے ساس پر حملہ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضعیف خاتون داماد وینکٹیا کی حرکت پر اعتراض کیا ۔ وینکٹیا جو نشہ کی حالت میں تھا ۔ خود اپنی بیٹی کو مار رہا تھا اور ضعیف خاتون درمیان میں بچاؤ کیلئے گئی تھی ۔ برہمی کے عالم میں اس شخص نے خاتون پر حملہ کردیا اور وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگئی ۔ متوفی خاتون کی بیٹی 32 سالہ پوچماں اور داماد 35 سالہ وینکٹیا کی شادی 13 سال قبل ہوئی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT