Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دامن کوہ شمالی نلگنڈہ کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کا تیقن

دامن کوہ شمالی نلگنڈہ کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کا تیقن

نلگنڈہ ۔ 12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) درگاہ حضرت سید شاہ لطیف اللہ قادری کے اطراف پہاڑ کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے اور درگاہ تک سی سی سڑک کی تعمیر کروانے کیلئے تلنگانہ چیف منسٹر سے نمائندگی کرنے کا ڈپٹی سی ایل پی قائد رکن اسمبلی و صدر عرس کمیٹی مسٹر کے وینکٹ ریڈی نے عرس کمیٹی کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ س

نلگنڈہ ۔ 12 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) درگاہ حضرت سید شاہ لطیف اللہ قادری کے اطراف پہاڑ کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے اور درگاہ تک سی سی سڑک کی تعمیر کروانے کیلئے تلنگانہ چیف منسٹر سے نمائندگی کرنے کا ڈپٹی سی ایل پی قائد رکن اسمبلی و صدر عرس کمیٹی مسٹر کے وینکٹ ریڈی نے عرس کمیٹی کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں داخلہ سے قبل ہی درگاہ کے مقام کو ترقی دینے کی خواہش رکھتے تھے۔ وہ گزشتہ برسوں سے دامن کوہ شمالی میں سی سی بیڈ پہاڑ شریف پر آبی و برقی سربراہی کو یقینی بنایا لیکن سی سی سڑک کی تعمیر کیلئے منصوبہ جات روانہ کئے جانے کے باوجود اس وقت کے چیف منسٹر نے ان منصوبہ جات کو برف دان میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عنقریب چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے سے ملاقات کرتے ہوئے جس طرح انہوں نے ضلع ورنگل میں چار روزہ دورہ کرتے ہوئے سلم بستیوں کی ترقی و دیگر مسائل کی یکسوئی کے اقدامات کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر فنڈ منظور کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح ضلع مستقر میں قیام کرتے ہوئے شہر نلگنڈہ میں بھی سلم بستیوں کی ترقی اور مستحقین کو پختہ مکانات اور دیگر مسائل کی یکسوئی کرنے کے علاوہ دامن کوہ شمالی کا دورہ کرنے کیلئے نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے ماہ فروری میں درگاہ حضرت سید شاہ لطیف اللہ قادری کی سہ روزہ عرس تقاریب کو مثالی طور پر منانے کے لئے انتظامات کروانے کا تیقن دیا۔ علیحدہ ریاست کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ عرس کی تقاریب کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں تمام مذاہب کے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد شریک ہوتی ہے۔ تمام سہولیات فراہم کروانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ قبل ازیں جناب محمد عبدالقیوم نے کہا کہ درگاہ تک زائرین کو جانے کیلئے سڑک کی تعمیر کا وعدہ وفا نہیں ہوا اس کی تکمیل پر توجہ دیتے ہوئے تمام کی شرکت کو یقینی بنانے کی خواہش کی۔ رکن بلدیہ ٹی آر ایس اے سرینواس نے بلدیہ کی جانب سے تمام سہولیتیں فراہم کرنے میں تعاون کا تیقن دیا۔ کمشنر بلدیہ وینکٹیشورلو نے ہر سال کی طرح بلدیہ کی جانب سے صاف صفائی، آبی اور دیگر انتظامات کروانے کا تیقن دیا۔ رکن اسمبلی نے فوری طور پر عرس کے موقع پر لگائے جانے والے دوکانات کی خالی اراضی پر بھی سی سی بیڈ ڈلوانے کی ہدایت دی۔ تحصیلدار اشوک ریڈی، بلدی رکن جناب معین الدین، خواجہ قطب الدین، محمد جہانگیر، مسرز کمال بیگ، متولیان درگاہ سید عارف اللہ قادری، محمد بشارت اللہ قادری، خواجہ غوث محی الدین ہاشم اور دیگر موجود تھے۔ جناب دوست محمد نامہ نگار منصف نے اجلاس کی کارروائی چلائی۔ عرس کے پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT