Tuesday , December 18 2018

دانتوں کی صفائی کے دوران ہاتھ کی صفائی

بودھن ۔/20اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دانتوں کے ڈاکٹر سری کانت دیسائی کے پاس سارقوں کی دو رکنی ٹولی مریضوں کا بھیس بدل کر اپنے دندانوں میں موجود نقص کو دور کرنے کی ڈاکٹر سے خواہش کی۔ ڈاکٹر سری کانت نے ان دونوں میں سے ایک کے دانتوں کا معائنہ کرکے صفائی کررہے تھے تو دوسرے شخص نے ڈاکٹر کے ٹیبل پر موجود سیل فون اور کمپونڈر کے کاؤنٹر پر رکھا

بودھن ۔/20اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دانتوں کے ڈاکٹر سری کانت دیسائی کے پاس سارقوں کی دو رکنی ٹولی مریضوں کا بھیس بدل کر اپنے دندانوں میں موجود نقص کو دور کرنے کی ڈاکٹر سے خواہش کی۔ ڈاکٹر سری کانت نے ان دونوں میں سے ایک کے دانتوں کا معائنہ کرکے صفائی کررہے تھے تو دوسرے شخص نے ڈاکٹر کے ٹیبل پر موجود سیل فون اور کمپونڈر کے کاؤنٹر پر رکھا ہوا سیل فون لیکر چلا گیا۔ اسی دوران ڈاکٹر کو ایک خانگی فون کرنے کی ضرورت پڑنے پر انہوں نے فون کو ٹیبل اور دوسرے مقامات پر تلاش کیا نہ ملنے پر کمپونڈر کا فون طلب کیا لیکن وہ فون بھی غائب ہونے پر ڈاکٹر نے اپنے دواخانہ میں موجود مریض کے ساتھی پر شبہ کیا جو لاپتہ ہوگیا تھا۔ ڈاکٹر سری کانت نے دواخانہ میں موجود سی سی کیمرے کی جانچ کی جس میں انہوں نے چور کی شناخت کرلی اور چور کے ساتھی کو پکڑ کر اس کی خوب پٹائی کرنے پر اس نے اپنے ساتھی کو واپس دواخانہ طلب کیا۔ ڈاکٹر نے اپنے دونوں سیل فون واپس حاصل کرلینے کے بعد دونوں چوروں کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ادارہ ادب اسلامی کا غیر طرحی
مشاعرہ و تہنیتی تقریب
نظام آباد۔/20 اگسٹ، ( پریس نوٹ ) ادارہ ادب اسلامی نظام آباد کا ماہانہ 185واں غیر طرحی مشاعرہ 22اگسٹ بروز جمعہ بوقت بعد نماز عشاء 9:30 بجے بمقام ابواللیث ہال متصل مسجد رضا بیگ احمدی بازار نظام آباد صدارت جناب محمد عبدالعزیز مشیر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ منعقد ہوگا۔ اس مشاعرہ کے مہمانان خصوصی میں جناب ایم اے فہیم ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن نظام آباد، ڈاکٹر معید جاوید ( صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی تلنگانہ ) جناب اسلم فاروقی ( صدر شعبہ اردو گری راج کالج نظام آباد ) جناب محمد قاسم ایڈوکیٹ نظام آباد، ڈاکٹر محمد ناظم علی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ، جناب خواجہ فہیم اللہ حیال مقیم دوبئی ہوں گے۔ اس تقریب میں جناب ایم اے فہیم ( ڈپٹی میئر ) اور ڈاکٹر معید جاوید ( صدر شعبہ اردو ) کے اعزاز میں ادارہ و دیگر انجمنوں کی جانب سے تہنیت پیش کی جائے گی۔ کہنہ مشق بزرگ شاعر جناب حلیم بابر ( محبوب نگر ) کہنہ مشق بزرگ شاعر جناب قمر رضا ( حیدرآباد ) جناب فہیم ماجد ( نرمل ) جناب شیخ احمد ضیاء، جناب اقبال شانہ، جناب کبیر احمد شکیل، معین راہی ( بودھن ) کے علاوہ ممتاز میزبان شعراء کرام اپنا کلام سنائیں گے۔ تمام ادب دوست احباب سے کثیر تعداد میں شریک ہوکر کامیاب بنانے کی اپیل کی جاتی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT