Thursday , September 20 2018
Home / خواتین کا صفحہ / دانتوں کے داغ

دانتوں کے داغ

چائے ، کافی ، پان کے دانتوں پر لگے دھبے آسانی سے صاف کئے جاسکتے ہیں ۔ اس کیلئے زیادہ محنت اور بہت پیسوں کی بھی ضرورت نہیں ہے تازہ اسٹرابیری کے چند دانے لیں کر اس کو پانی میں ملا کر پیسٹ بنالیں ، پھر یہ پیسٹ نرم برش پر رکھ کر دانتوں کو آہستگی سے رگڑیں دانت چمکدار ہو جائیں گے ۔ یہ عمل چار ماہ میں ایک بار کرنا چاہئے ۔ ورنہ دانتوں پر موجود قدرتی تہہ اتر جائے گی کیوں کہ ان بیجوں میں ایک ایسا تیزابی مادہ ہے جو دانتوں پر لگے داغ ختم کرتا ہے لیکن زیادہ استعمال سے نقصان پہنچا سکتا ہے ۔
موٹاپا دور کریں
موٹاپے کو دور کرنے کیلئے اپنے جسم کی زائد چربی تحلیل کردیں ۔ نیز سبزی ، لیمو اور کھٹی اشیاء پابندی سے استعمال کریں ۔
بے خوابی کا علاج
20گرام مغز کدو لیں اور مصری ملاکر رات کو کھائیں تو بے خوابی کا عارضہ ختم ہوجائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT