Tuesday , December 12 2017
Home / بچوں کا صفحہ / ’’ دانشمندانہ جواب ‘‘

’’ دانشمندانہ جواب ‘‘

ایک بزرگ کہتے ہیں کہ مجھے ایک سوال نے بہت پریشان کیا کہ مومن اور مسلمان میں کیا فرق ہے؟
میں نے کئی لوگوں سے پوچھا مگر تسلی بخش جواب نہ ملا ۔
ایک دن ایک گاؤں سے گذر ہوا ۔ ایک ضعیف شخص گنے کا رس نکال رہے تھے ۔ میں نے ان سے یہ سوال کیا ۔ مومن اور مسلمان میں کیا فرق ہے ۔
انہوں نے ایک نظر اٹھاکر مجھے دیکھا اور فرمایا ۔ مسلمان وہ ہے جو اللہ کو مانتا ہے اور مومن وہ ہے جو اللہ کی مانتا ہے ۔ ایک ان پڑھ سے ایسا دانش مندانہ جواب سن کر میں حیران رہ گیا ۔

TOPPOPULARRECENT