Thursday , December 13 2018

داؤد کے بھائی اقبال کاسکر کی ضمانت پر رہائی منظور

ممبئی ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے آج مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کی ضمانت پر رہائی منظور کردی۔ اسے دھمکا کر رقمیں وصول کرنے کے الزام میں ایک ہفتہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ سیوری میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے 50 ہزار روپئے نقد رقم کی ضمانت پر کاسکر کی رہائی کا حکم دیا۔ عدالت نے کاسکر کے وکیل کی یہ دلیل قبول کرلی کہ اس کی مزید حراست ضروری نہیں ہے۔ تاہم عدالت نے کہا کہ اسے متعلقہ پولیس اسٹیشن پر جب بھی طلب کیا جائے حاضری دینی ہوگی۔ قبل ازیں اسے 20 فبروری تک عدالتی حراست میں لیا گیا تھا حالانکہ پولیس نے تفتیش کیلئے اس کی مزید تحویل میں دینے کی درخواست کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT