Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / دبئی ایئرپورٹ میں ڈرون طیارہ کی وجہ سے ایک گھنٹہ تعطل

دبئی ایئرپورٹ میں ڈرون طیارہ کی وجہ سے ایک گھنٹہ تعطل

دبئی ۔12جون ( سیاست ڈاٹ کام) ایک غیرمجاز ڈرون طیارہ کے دبئی ایئرپورٹ کی فضاء میں موجودگی سے فضائی ٹریفک میں ایک گھنٹہ سے زیادہ تعطل پیدا ہوگیا ۔ یہ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس پر گذشتہ 18ماہ میں دوسرا واقعہ ہے ۔ ہفتہ کے دن فضائی ٹریفک 11:36بجے صبح سے 12:45بجے دن تک دبئی کے ایئرٹریفک کنٹرول ٹاؤر سے ربط قائم نہیں کرسکی ۔ دبئی ایئرپورٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا ایک غیرمجاز ڈرون طیارہ کی سرگرمی سے ہوا جس کے نتیجہ میں کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں اور کئی پروازوں کا رُخ تبدیل کردیا گیا ۔ عام شہری ہوابازی اتھاریٹی کے سربراہ سیف السعویدی نے کہا کہ ہم دبئی کی پولیس ‘ ایئرپورٹ اور متعلقہ عہدیداروں سے اس عدم پرواز خطہ کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کررہے ہیں ۔ یہ دوسرا واقعہ ہے جو دبئی میں دو سال سے کم مدت میں پیش آیا ہے ۔ صدر شہری ہوا بازی قواعد و ضوابط اور تحفظ نے کہا کہ پہلا ڈرون واقعہ گذشتہ سال 23جنوری کو پیش آیا تھا جس کی وجہ سے دبئی کو 6کروڑ 90لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا تھا ۔ دبئی ایئرپورٹ کو ایک منٹ کے تعطل سے 10لاکھ امریکی ڈالر کا نقصان ہوتا ہے ۔ انہوں نے اس واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دبئی ایئرپورٹ پر تقریباً 55منٹ تک کارروائیاں معطل رہیں ۔ زیادہ تر طیاروں کو فضاء میں ہی اپنا رُخ تبدیل کرنے کی ہدایات دی گئیں ۔

TOPPOPULARRECENT