Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / دبئی ایئرپورٹ کی حسب معمول کارکردگی بحال

دبئی ایئرپورٹ کی حسب معمول کارکردگی بحال

دبئی ۔7اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ 300مسافروں کیساتھ امارات کے ایک طیارہ کی رن وے پر ہنگامی لینڈنگ اور اس کے بعد دھماکہ سے پھٹ پڑنے کے بعد سینکڑوں پروازوں کو 72 گھنٹوں کیلئے منسوخ کردیا تھا جب کہ عہدیدار حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کررہے تھے ۔ دبئی ایئرپورٹ نے آج توثیق کردی کہ تمام تحدیدات برخواست کردی گئی ہیں اور ایئرپورٹ کی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال کی جاچکی ہیں ۔ یہ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے اور مشرق وسطی کے مصروف ترین ایئرپورٹ ہے جسے چہارشنبہ کے دن 12:45بجے سے بند کردیا گیا تھا ۔ جب کہ تھروننتاپورم سے آنے والے امارات کے طیارہ میں جس میں 300مسافر بشمول 226 ہندوستانی اور جملہ 282مسافر اور 18ارکان عملہ کرشماتی طور پر بچ گئے تھے ۔طیارہ ہنگامی لینڈنگ پرمجبور ہوگیا تھا ۔ بعدازاں رن وے پر دھماکہ سے پھٹ پڑا تھا تاہم کسی مسافر یا رکن عملہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔

TOPPOPULARRECENT