Wednesday , October 17 2018
Home / عرب دنیا / دبئی ایرشو میں امارات کے فرسٹ کلاس کیبن کی رونمائی

دبئی ایرشو میں امارات کے فرسٹ کلاس کیبن کی رونمائی

دبئی ۔ 12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات نے جو مشرق وسطی کی سب سے بڑی ایرلائنس کا مالک ہے اپنے نئے ‘ عصری ‘ فرسٹ کلاس خانگی کمروں کی تعمیر کا انکشاف کیا ہے ۔ یہ اس صنعت میں اولین اقدام ہے ۔ مشرق وسطی کے کسی جزیرہ میں پہلی بار فرسٹ کلاس کیبن مسافروں کیلئے تعمیر کئے گئے ہیں ۔ یہ فائبر آپٹک کیمروں کی مدد سے جو طیارہ پر استعمال کئے جاتے ہیں تعمیر کئے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں ایک ویڈیو فلم میں ان کمروں کی تصویریں بھی دکھائی گئی ہیں جن میں درجہ حرارت پر اور روشنی کے ذرائع پر کنٹرول کیا جاتا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے صدر ٹم کلارک نے آج اس فرسٹ کلاس کیبن کی نقاب کشائی کی جسے دو سال میں ایک بار منعقد ہونے والے دبئی ایرشو کے افتتاح کی تقریب میں پیش کیا گیا ۔ کلارک نے یہ انکشاف کرنے سے انکار کردیا کہ 14فٹ 3.7مربع میٹر خانگی کمرے کی لاگت کتنی ہے‘ خانگی کمرے ایئرلائنس کے بوئنگ777 طیارے کے مسافروں کیلئے دستیاب رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT