Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / دبئی سے سونے کی غیرقانونی منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب

دبئی سے سونے کی غیرقانونی منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب

بیرونی کرنسی ضبط، ایک شخص گرفتار، ایسٹ زون ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی

بیرونی کرنسی ضبط، ایک شخص گرفتار، ایسٹ زون ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 19 جولائی (سیاست نیوز) دبئی سے سونے کی غیرقانونی منتقلی کے ایک بڑے ریاکٹ کو بے نقاب کرنے کا ٹاسک فورس پولیس نے دعویٰ کیا ہے۔ ایسٹ زون کی ٹاسک فورس ٹیم نے ساوتھ زون کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے ایک کار اور بیرونی کرنسی جس کی مالیت تقریباً 93 لاکھ روپئے ہے کو ضبط کرلیا۔ اس خصوص میں ٹاسک فورس کے ڈی سی پی، مسٹر لمباریڈی نے ایک پریس کانفرنس کا بھی اہتمام کردیا اور بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی انجام دی اور 30سالہ سید ساجد عرف اجو ساکن جہاں نما کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ اپنی کار میں 1.31 لاکھ درہم اور 4.5 لاکھ سعودی ریال کے ساتھ تاڑبن چوراہے کالاپتھر کے علاقہ میں ڈائمنڈ ہوٹل کے روبرو موجود تھا۔ پولیس کا کہنا ہیکہ سید ساجد دبئی سے سونے کی اسمگلنگ میں ملوث تھا اور اس کا تعلق حالیہ دنوں گرفتار ایک شخص علی بن سعید عرف فہد سے ہے، جس کو کسٹمس کے عہدیداروں نے گرفتار کرنے کے بعد چنچلگوڑہ جیل منتقل کردیا تھا۔ یہ ٹولی چند افراد کو اپنے اخراجات پر دبئی ویزٹ ویزا پر روانہ کرتی تھی اور انہیں بیرونی کرنسی دی جاتی تاکہ وہ جاکر سونا خریدیں اور شہر حیدرآباد منتقل کریں۔ سونے کے بسکٹوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ویل چیر کے ذریعہ ایرپورٹ سے باہر لایا جاتا جس کے لئے ایرانڈیا کے ویل چیر اسسٹنٹ فاروق اور پروین کی مدد لی جاتی۔ پولیس نے گرفتار شخص کو انفورسمنٹ ڈائرکٹر کے حوالے کردیا ہے۔ ایسٹ زون ٹیم کے انسپکٹر سی ایچ سریدھر اور ان کی ٹیم نے یہ کارروائی انجام دی۔

TOPPOPULARRECENT