Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / دبئی سے واپسی پر ایک مسافر گرفتار

دبئی سے واپسی پر ایک مسافر گرفتار

شمس آباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن حکام نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب نیشنت اروڑہ ساکن سکندرآباد جو دبئی میں اڈورٹائزمنٹ ایجنسی میں ملازم ہے اس کی بیوی ساکن امرتسر پنجاب دونوں تقریبا ایک سال قبل علحدہ ہوگئے تھے ۔ جس کے بعد نیشنت اروڑہ دبئی چلا گیا اور اس کی بیوی امرتسر چلی گئی ۔ امرتسر جانے کے بعد اس نے وومن پولیس اسٹیشن میں اس کے شوہر کے خلاف دفعہ 406 اور 498/A کے تحت شکایت درج کروائی جس کے بعد امرتسر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تمام ایرپورٹس پر اطلاع دیدی تھی کل رات وہ دبئی سے شمس آباد ایرپورٹ پہنچتے ہی شمس آباد ایرپورٹ ایمیگریشن حکام نے اسے گرفتار کر کے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا اور امرتسر پولیس کو بھی اطلاع دیدی ۔ امرتسر پولیس نیشنت اروڑہ کی گرفتاری کے لیے روانہ ہوچکی ہے اور وہ شمس آباد بروز اتوار پہنچے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT