Thursday , May 24 2018
Home / Top Stories / دبئی میرا اور ثانیہ کا نیا گھر:شعیب

دبئی میرا اور ثانیہ کا نیا گھر:شعیب

شارجہ۔6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملتان سلطانز کے قائد شعیب ملک نے کہا ہے کہ دبئی اب میرا اور ثانیہ مرزا کیلئے نیا گھر بن چکا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں ہم دونوں کیلئے کم وقت میں کہیں آنا جانا آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سوپر فٹ ہونے کے باوجود ورلڈکپ کو آخری بڑا ٹورنمنٹ بنا نا چاہتا ہوں ۔ میگا ایونٹ میں کھیلنا اور پاکستان کو کامیاب دیکھنا میرا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری فٹنس اتنی اچھی ہے کہ میں اس کے بعد بھی کھیل سکتا ہوں تاہم اگلا ورلڈکپ 4 سال بعد ہوگا، اس دوران کئی نوجوان کرکٹرز ٹیم کو مل سکتے ہیں۔ ایک سوال پر سابق کپتان نے کہاکہ میں ٹسٹ کرکٹ بھی کھیل سکتا تھا لیکن اس لئے چھوڑدی کہ وہاں نوجوان کھلاڑی جگہ لینے کو تیار تھے اور بابر اعظم اور حارث سہیل اب چیلنج قبول کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اپنی فٹنس کے بارے میں کہاکہ میں باقاعدگی سے ٹریننگ کا عادی ہوں،کرکٹ میچز جاری ہوں یا فارغ وقت ہو میں ورزش نہیں چھوڑتا۔پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے سری لنکن بیٹسمین کمار سنگاکارا شعیب ملک کی کپتانی کے گن گانے لگے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک بہت اچھے قائد ہیں ،ٹیم کا ماحول کافی پرسکون رکھا ہوا ہے، ہر کھلاڑی کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہے۔ پی ایس ایل کے معیار کے حوالے سے سنگاکارا نے کہا کہ یہ دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے۔

TOPPOPULARRECENT