Monday , September 24 2018
Home / انتقال نام / دبئی میں انتقال

دبئی میں انتقال

٭٭ جناب محمد ظفر اللہ ولد جناب محمد صلاح الدین مرحوم ساکن چندو لال بارہ دری ( حال مقیم دوبئی ) کا 21 مارچ کو دوبئی میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اسد اللہ و رضوان اللہ و پانچ لڑکیاں شامل ہیں ۔ تدفین دوبئی ہی میں ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24471088 ۔ 9849291348 پر ربط کریں ۔۔
مولانا سعید پاشاہ کی نمازجنازہ و تدفین
حیدرآباد21 /مارچ(راست) نبیرئہ حضرت وحیدالعصرمولانا سید عبدالقدیرقادری الموسوی سعید پاشاہ سکریٹری لطیفیہ عربک کالج کے نمازجنازہ 20 /مارچ بعد نمازفجر درگاہ حضرت سید شاہ موسیٰ قادری قدس سرہ میںادا کی گئی اور احاطہ درگاہ شریف میں تدفین عمل میں آئی ،مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی الجیلانی نے نماز جنازہ پڑھائی اور مولانا ڈاکٹر سید شاہ غوث محی الدین قادری الموسوی اعظم پاشاہ نے دعا کی ۔ نماز جنازہ میں مولانا سید شاہ مجتبیٰ قادری الموسوی ،مفتی خلیل احمد ،مولانا سید غلام علی قادری الموسوی ،مولانا پیر سید شبیر نقشبندی ودیگر نے شرکت کی ۔ فاتحہ سیوم 22 / مارچ بروزجمعرات بعد نماز عصر درگاہ حضرت سید شاہ موسیٰ قادری قدس سرہ میں مقرر ہیں ۔مزید تفصیلات کے لئے 9701278685 پر ربط کریں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT