Saturday , November 17 2018
Home / عرب دنیا / دبئی میں انڈیا ۔ یو اے ای پارٹنر شپ سمٹ

دبئی میں انڈیا ۔ یو اے ای پارٹنر شپ سمٹ

دبئی ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہوئے آئندہ ماہ یہاں ایک سمٹ منعقد کی جائے گی جس کے ذریعہ ہندوستانی ریاستوں میں مخصوص شعبوں اور پراجکٹوں میں سرمایہ مشغول کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ سرکاری نیوز ایجنسی وام نے ایک رپورٹ کے مطابق بتایا کہ دو روزہ انڈیا ۔ یو اے ای پارٹنر شپ سمٹ دبئی میں 30 اکٹوبر سے منعقد کی جائے گی جہاں ہندوستان توقع ہیکہ گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) ممالک سے بڑے پیمانے پر سرمایہ حاصل کرنے کے مواقع پائے گا۔ جی سی سی سعودی عرب، کویت، یو اے ای، قطر، بحرین اور رومان کا سیاسی اور معاشی اتحاد ہے۔ اسے 1981ء میں قائم کیا گیا تھا۔ ہندوستانی معیشت جس نے مالی سال 2018-19ء کے پہلے سہ ماہی میں 8.2 فیصد شرح ترقی درج کرائی جو حالیہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ اسے توقع ہیکہ جی سی سی سے انڈیا کو بڑے پیمانے پر سرمایہ حاصل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT