Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / دبئی میں حفظان صحت کی خلاف ورزی کے مرتکب ریستورانس بند کرنے کا حکم

دبئی میں حفظان صحت کی خلاف ورزی کے مرتکب ریستورانس بند کرنے کا حکم

دبئی ۔ 20جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) دبئی بلدیہ نے 94غذائی اداروں کو حفظان صحت کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے پر عبوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا جب کہ 1400 غذائی ادارے ( ریستورانس) ایسے بھی ہیں جنہیں غذا کا اعلیٰ معیار قائم رکھنے اور حفظان صحت پر مکمل عمل آوری پر بھرپور ستائش کی گئی ۔ سروے 2017ء کے نصف تک مکمل کرنے کے بعد نتیجہ کل ظاہر کیا گیا ۔ دبئی بلدیہ کے فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ میں فوڈ انسپکشن سیکشن کے سربراہ سلطان علی الطاہر نے بتایا کہ 94 ریستورانس جنہیں بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاہم انہیں مہلت دی گئی ہے کہ وہ اپنے کام کرنے کے طریقہ میں تبدیلی لاتے ہوئے اپنے موقف کو مستحکم بنائیں اور حفظان صحت سے متعلق ان سے جو بھی کوتاہیاں ہوئی ہیں مستقبل میں ان کا اعادہ نہ کریں ۔ جیسے غذا کے استعمال کی مدت گزر جانے کے بعد بھی انہیں ضائع نہ کرنا اور باسی غذا فراہم کرنا وغیرہ ۔ ایک طرف دبئی بلدیہ جہاں خلاف ورزیوں کے مرتکب ریستورنس کے خلاف کارروائی کررہی ہے وہیں قواعد و ضوابط کی پابندی کرنے والے ریستورنس کی ستائش بھی کی جارہی ہے جس سے ان ریستورانس کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے اور دوسروں کو بھی ترغیب مل رہی ہے ۔ دبئی بلدیہ نے اس کے باوجود بھی خلاف ورزیوں کے مرتکب ریستورانس کے خلاف سخت اقدامات نہیں کئے ‘ انہیں صرف تین گھنٹوں تک بند رکھنے کا حکم دیا اور اس دوران ریستوران میں صاف صفائی اور حفظان صحت کے احیاء کی سخت ہدایت کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT